اسلام آباد(اُمت نیوز) غیر قانونی اسلحہ کیس میں شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے شہباز گل کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے اور آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا
اور کیس کی مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔