بنگلادیش( اُمت نیوز)بنگلادیش میں دھماکے سے17 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مصروف کاروباری مرکزی کی دفتر عمارت میں ہوا۔ جس کے نتیجے میں 17 افراد جاںبحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ کی مصروف ہول سیل مارکیٹ کی 7 منزلہ عمارت میں ہونے والے دھماکے کے اسباب تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں،
تاہم سیفٹی قوانین کے نفاذ میں غفلت کے باعث عمارتوں میں آگ اور دھماکوں کو واقعات معمول بنے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دیواریں اور کچھ منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ عمارت کا ملبہ باہر سڑکوں پر موجود لوگوں پرگرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 112 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے، عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،
Tags 100 سے زائد زخمی 17 افراد جاں بحق بنگلادیش میں دھماکا