اسلام آباد(پریس ریلیز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے عملی اقدام،اسلام آباد کی تمام یوسیز میں ایک سو سستے سبزی بازار،سستی روٹی تندوراور رمضان المبارک میں روزانہ ایک لاکھ افراد کیلئے سحری پروگرام شروع کرنے کا اعلان۔نئی ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مہنگائی کے بوجھ میں پسی عوام کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت عوامی ریلیف کے منصوبہ جات کا آغازکر دیا۔اسلام آباد بھر میں یونین کونسل کی سطح پر آدھی قیمت پر روٹی فراہم کرنے کیلئے سستا تندور اورسستا سبزی بازارپروگرام سے بغیر منافع کے شہریوں کو سبزی دے کر عملی طور پر عوامی خدمت کا ثبوت دیں گے جبکہ رمضان المبارک میں اہل اسلا آباد کیلئے روزانہ ایک لاکھ افراد کیلئے سحری تیار کر کے گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے جس سے سفید پوش گھرانے،ہاسٹل میں رہنے والے طلباء اور محنت مزدوری کیلئے اسلام آباد آنے والے افراد مستفید ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار صدر اسلام آباد ریجن اور نامزد امیداور این اے 54چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پراسلام آباد سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوارحلقہ این 52انعام الرحمان،این اے 53 سے نامزد امیدوار محمد نواز چیمہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اسلام آباد بھر میں پندرہ دنوں تک جاری رہنے والی ممبر سازی مہم کے اختتام پر بلیوایریا کیمپ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اپنے منشور عوامی خدمت اور اسلامی فلاحی پاکستان کے قیام کیلئے عملی کرادار ادا کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عوامی ریلیف کے منصوبہ جات کا آغاز کر دیا ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق عوامی خدمت کی سیاست کر رہی ہے،دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا، آڈیو وڈیو لیکس کیساتھ ذاتی کردارکشی،بداخلاقی اور الزامات نے سیاست کو پراگندہ کر دیا ہے،انبیاء اکرام کی سیاست اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرامین کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کردار اور خدمت کیساتھ حیاء اور اخلاق والی سیاست کی بنیاد رکھ چکی ہے۔ملک بھر میں چلنے والی ممبر سازی مہم کے صرف پہلے مرحلے میں ملک بھرسے لاکھوں مرد وخواتین پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رکن بن چکے ہیں۔اسلام آباد میں عوامی ریلیف کے منصوبہ جات کی تفصیل بتاتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی 101 یوسیز ہیں ان تمام یوسیز میں سستے سبزی بازار اور سستی روٹی تندور کا آغاز کر دیا گیا ہے،اسوقت تک گولڑہ اسٹیشن،جی الیون مرکز،سیدپور،پی ڈبلیو ڈی،کھنہ ایسٹ اور بنی گالہ سمیت پندرہ سے زائد مقامات پر سستے تندور پراجیکٹس شروع ہو چکے ہیں رمضان المبارک سے قبل تمام یوسیز میں سستے تندور اور سستے سبزی بازار شروع کر ہو جائیں گے،سستے تندور پر روٹی صرف دس روپے کی ملے گی جبکہ مارکیٹ میں ایک روٹی کی قیمت پچیس روپے تک ہے،اسی طرح سستے سبزی بازار سے سبزی آدھی قیمت پر فراہم کی جائے گی جبکہ یکم رمضان سے ہی گرینڈ سحری پروگرام کا آغاز کیا جائے گا اس سلسے میں اوپن کچن ترتیب دیا جائے گا جہاں ایک وقت ایک لاکھ لوگوں کیلئے سحری تیار کی جائے گی اور پھر یہ سحری اسلام آباد بھر سے مرکزی مسلم لیگ کا کارکنان لے کر اپنے اپنے علاقوں میں تقسیم کریں گے یہ سلسلہ پورا مہینہ اسی طرح جاری رہے گا اور ضرورت کے ساتھ اس میں مزید اضافہ کریں گے۔رمضان المبارک میں روزہ افطار کروانے کا رجحان بہت زیادہ ہے مگر کمر توڑ مہنگائی کے اس دور میں سحری بنانا سفید پوش گھرانوں کیلئے مشکل ہو چکا ہے جبکہ ہاسٹل میں رہنے والے طلبا،نوکری پیشہ افراد اور محنت مزدوری کے سلسلہ میں اسلام آباد میں مقیم افراد کیلئے سحری بنانا یا باہر سے کھانا خاصہ مشکل ہے،مرکزی مسلم لیگ کے کارکنا ن پورا مہینہ گھر کی دہلیز پر سحری پہنچائیں گے،اس کام کیلئے کارکنان نے سفید پوش گھرانوں اور ہاسٹل میں رہنے والے افراد کی فہرستیں مرتب کر لیں ہیں فہرست کے مطابق روزانہ گھر کی دہلیز پر سحری پہنچائی گی۔