کراچی،کبوتر بازی کے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی

کراچی(اُمت نیوز)کبوتر بازی کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص گولیاں لگنے سے جاں بحقہوگیاہے، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کبوتر بازی پر ہونے والے جھگڑے میں پرویز نامی شخص کا قتل ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول پرویز کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا، جس کا 20 روز قبل دوسری سیاسی جماعت کے ایک کارکن سے جھگڑا ہوا تھا۔
مقتول پرویز نے ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس پر وہ عدالت سے سزا ملنے کے بعد جیل چلا گیا تھا جس کا اسے بہت رنج اور غصہ تھا۔