وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔
سلامتی کونسل میں خواتین، امن اور سیکیورٹی کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خواتین اور بچیاں جنگوں سے براہ راست متاثر ہورہی ہیں
ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے عراق، یوکرین اور افغانستان میں خواتین متاثر ہورہی ہیں، افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور تحفظ کیلیے کام کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر خواتین کے خلاف جرائم کو روکنا ہے، خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے شرکا پر زور بھرا کہ خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کا فعال رکن بنانے کی ضرورت ہے۔