پی ایس ایل8،سیکیورٹی پر آئی سی سی عہدیدار راولپنڈی پولیس کے معترف

آئی سی سی عہدیدار ڈیوڈ اسنیئر نے سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان سپر لیگ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

March 8, 2023 · اسپورٹس

راولپنڈی(اُمت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندے نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے گیریژن سٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کی حفاظت کے انتظامات کو سراہا۔
آئی سی سی عہدیدار ڈیوڈ اسنیئر نے سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان سپر لیگ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی پی او خالد محود ہمدانی نے پی ایس ایل کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی کے جائزے کے دوران آئی سی سی کے سیکیورٹی عہدیدار سے ملاقات کی۔

ترجمان نے سی پی او کے حوالے سے بتایا کہ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے حفاظتی انتظامات دیکھ رہا ہوں اور بہت اچھا کام کرنے پر ان کی اور راولپنڈی پولیس کی تعریف کی۔