لاہور(امت نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہورمیں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی ہے۔
دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہوگا، جوآئندہ 7 روز تک جاری رہے گی، پابندی ٹریفک اورسیکیورٹی کی خراب صورتحال کےپیش نظر لگائی گئی۔
تحریک انصاف کے پرامن کارکنوں کی گرفتاریاں۔ کیا ملک میں ابھی جمہوریت ہے یا معطل کر دی گئی ہے؟ #عدلیہ_بچاؤ_پاکستان_بچاؤ pic.twitter.com/FPdSbqwXWr
— PTI (@PTIofficial) March 8, 2023
پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں شروع کردیں ہیں جبکہ مال روڈ پر گرفتاریاں شروع ہوگئیں ہیں، اس کے ساتھ ہی زمان پارک کے قریب کینال روڈ پر واٹر کینن پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ زمان پارک، کینال پارک سے کارکنوں کو گرفتارکیا گیا.
پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ مال روڈ سے کینال کی جانب راستے کو بند کردیا گیا۔ ریلی کے روٹ پر پولیس کی بھاری نفری راستے پر تعینات کردی گئی ہے اور ریلی میں شرکت کیلئے آنے والوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔