لاہور: پی ٹی آئی کی ریلی، پولیس سے جھڑپیں ، متعدد کارکن گرفتار

لاہور(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے دوران پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔ لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لینا شروع کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرکے جلسہ ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ، جس کا نفاذ آج سے شروع ہو گا جو آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔

پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کردیے اور مال روڈ سے کینال کی جانب بھی راستے کو بند کردیا گیا۔

پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا اور کارکنوں کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔

PolicePolicePolicePolice

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم بھی ہوا۔ پولیس نے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کر کے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔لاھہرعأ۱