ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد( امت نیوز) صحافی ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل جے آئی ٹی نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ سر بمہر لفافے میں جمع کرائی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات جاری ہیں، ملکی وغیر ملکی گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی جلد دوبارہ کینیا اور لندن کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو ہر 15 روز بعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔