پشاور: الیکشن کی تاریخ کے معاملے پرالیکشن کمیشن وفد اور گورنر خیبرپختونخوا کی مشاورت بے نتیجہ ختم ہو گئی۔
الیکشن کمیشن کے وفد نے گورنرہاﺅس میں گورنرغلام علی سے ملاقات کی،وفد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لا شامل تھے،جس میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور گورنرخیبرپختوا کے مشاورت بے نتیجہ ختم ہو گئی، گورنر خیبرپختونخوا نے مشاورت میں کوئی تاریخ نہیں دی،گورنراگلے ہفتے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے ۔