لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے الزامات پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا ردعمل بھی آگیا۔
سینئر صحافی کامران خان نے ایک پیغام میں بتایا کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے مریم نوازکی جانب سے ان پر لگے الزامات کے جواب میں مجھے میسج بھیجا ہے اورواضح کیا کہ 2017، 18 میں صرف میجر جنرل تھا، کیا فوجی ڈسپلن میں تنہا میجر جنرل حکومت ختم کرسکتا تھا؟ فیض حمید کامزید کہنا تھاکہ فوج میں فیصلہ صرف چیف کا ہوتا ہے جبکہ تمام فیصلے عدالتوں نے کیے۔
سابق ISI سربراہ Lt Gen Faiz نے مریم نواز کی جانب سے ان پر لگے الزامات کے جواب میں مجھے بھیجے گئے messages میں یا دہانی کروائی 1) 2017-18 میں صرف میجر جنرل تھا کیا فوجی ڈسپلن میں تنہا میجر جنرل حکومت ختم کرسکتا تھا؟ 2)فوج میں فیصلہ صرف چیف کا ہوتا ہے 3) تمام فیصلے عدالتوں نے کئے pic.twitter.com/JHnYzkYyYc
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 8, 2023
یاد رہے کہ مریم نواز کا کہناتھاکہ فیض حمید نے2 سال (ن)لیگ کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا،فیض حمید نے 4 سال عمران حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا ،فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے،اسے نشان عبرت بنانا چاہیے تاکہ آئندہ پھر کسی کو جرأ ت نہ ہو ۔