لاہور(امت نیوز) تحریک انصاف نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ نگران حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اور اس کا اطلاع 7 روز کے لئے ہوگا۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی ٹریفک اورسیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں ریلی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم آج ہی شہر میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث پی ٹی آئی کے کارکنان اور پولیس کے مابین متعدد جگہ پر تصادم دیکھنے میں آیا، پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنان کی گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔