فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

جان شیر خان کے علاج کیلیے ایک کروڑروپے کی گرانٹ کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سابق اسکوائش چیمپئن جان شیر خان کے علاج کیلیے ایک کروڑروپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،ای سی سی نے سابق اسکوائش چیمپئن جان شیر خان کے علاج کیلیے ایک کروڑروپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں پاسکو کیلیے 18 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی گئی،گندم کی خریداری 3 ہزار900 روپے فی من کی جائے گی ۔