اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی دارالحکومت میں عورت مارچ کے شرکا نے صحافیوں پر حملہ کردیا۔ خواتین اور خواجہ سراؤں نے نجی ٹی وی کی خاتون صحافی اور کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔صحافیوں نے عورت مارچ کا بائیکاٹ کردیا
عورت مارچ کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ شرکا نے خواتین کے حقوق کیلئے نعرے بازی بھی کی۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر عورت مارچ کے شرکاء کا صحافیوں پر تشدد پتھراؤ نجی ٹی وی چینل کی فی میل روپرٹر سمیت فوٹو گرافر زخمی ہسپتال منتقل۔ pic.twitter.com/OqbTcAMePO
— Sheraz Gardazi (@SheerazShah3) March 8, 2023
شرکا نے انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ رستے سے آگے نکل کر ڈی چوک جانے کی کوشش کی اور خواتین نے آگے آکر خاردار تاریں ہٹا دیں۔
انہوں نے نعرے لگائے کہ سڑک پر احتجاج کرنا ہمارا بھی حق ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو روکا اور پولیس حکام اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
عورت مارچ میں مارچ منتظمین کی میڈیا نمائندوں سے ہاتھا پائی@ICT_Police pic.twitter.com/EjINoZ1jGC
— Farzana Siddique (@Farzana28813073) March 8, 2023
مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
اسی دوران عورت مارچ کے شرکا نے کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی اور کیمرہ مین زخمی ہوگئے۔ خواتین اور خواجہ سراؤں نے کوریج کیلئے آئے میڈیا پر ہی حملہ کردیا۔ صحافیوں نے عورت مارچ کا بائیکاٹ کردیا۔