پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن کے شناختی کارڈ کا عکس

لاہور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق

لاہور(امت نیوز)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے دوران پولیس کی مبینہ شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن دم توڑ گیا

پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال محمدی پارک جہانگیر ٹاؤن  لاہور کا رہائشی تھا

بتایا جاتا ہے کہ پولیس سے تصادم میں اس کے سر پر ڈنڈے مارے گئے ۔ شدید زخمی حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس نے دم توڑ دیا

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ علی بلال کی شہادت میں ہماری اپنی صفوں کے وہ تمام بزدل بھی ذمہ دار ہیں جنہوں نے 25 مئی میں تشدد کرنے والوں کے خلاف ایک پرچہ تک نہ کرایا۔ بلکہ کئی افسران جو ملوث تھے ان کو ہمارے اپنے دور میں پھر سے عہدوں پر لگایا گیا

شہباز گل نے ٹوئٹر پرلکھا کہ کیا یہ علی بلال مڈل کلاس ہے یا آپ کے نزدیک یہ بھی قابل نفرت ہے۔ وعدہ ہے آپ سے کبھی آپ مصیبت میں ہوئے تو ڈٹ کر ساتھ کھڑے ہوں گا۔ آپ اپنا ظرف دکھائیں ہم اپنا دکھائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹ کیا کہ رانا ثنا اور محسن نقوی اپنے مشن میں کامیاب ہوگئے انہوں نے ایک ماں سے اس کا بیٹا اور کسی بہن سے اس کا بھائی چھین لیا