امریکی انکار کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم کو میکسیکو میں قیام کی اجازت

یرانی ٹیم کا بیس اب امریکہ کی ریاست ایریزونا کے بجائے میکسیکو کے سرحدی شہر تیخوانا میں قائم کیا جائے گا۔

May 25, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے ایران کی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو میں قیام کی اجازت دے دی ہے، جب امریکہ نے ٹیم کو اپنے ملک میں قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

الجزیرہ نیوز کےم طابق ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ کے مطابق ایرانی ٹیم کا بیس اب امریکہ کی ریاست ایریزونا کے بجائے میکسیکو کے سرحدی شہر تیخوانا میں قائم کیا جائے گا۔یہ فیصلہ ایران اور امریکہ کے درمیان موجود سیاسی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جبکہ میکسیکو نے کھیلوں کے عالمی ایونٹ کے دوران تعاون اور میزبانی کے جذبے کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ٹیم کی رہائش، سیکیورٹی اور ٹریننگ سے متعلق انتظامات پر میکسیکو اور ایرانی حکام کے درمیان رابطے جاری ہیں۔