منہدم عمارت کے بارے میں غیر قانونی تعمیر کی نشان دہی کے نوٹسزجاری ہوئے ،ذرائع
متعلقہ یوسی چیئرمین کی طرف سے خطوط لکھے گئے
November 25, 2026 · امت خاص
تصویر: سوشل میڈیا
کراچی میں منہد م ہونے والی عمارت کی 6 منزلیں تیار ہوچکی تھیں اور ساتویں منزل پر کام جاری تھا ،اسی دوران حادثہ پیش آگیا۔
یہ عمارت بنانے کا کنٹریکٹ مکہ بلڈرزکے پاس ہے۔ بلاک میں سب سے زیادہ اور بڑی بڑی عمارات اسی بلڈرنے تعمیر کی ہیں۔
متاثرہ عمارت پلاٹ نمبر C-163، بلاک 4 پر تعمیر ہورہی تھی، اطلاعات کے مطابق 600 گز کے پلاٹ پر صرف ایک منزل کی اجازت تھی۔
متعلقہ یو سی چیئرمین نے غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کے لیے بلڈنگ کنٹرول اور وزیر بلدیات سمیت متعلقہ حکام کو خطوط بھی لکھے تھے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک فائنل نوٹس کی کاپی بھی سامنے آئی ہے، جو رواں سال مئی میں جاری ہواتھا۔
ٹیگز: