کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ شب اورنگی ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے میں فنکشنل لیگ کے علاقائی رہنما جاں بحق ہوئے،مقامی اخبار میں ملزم ندیم تحفہ کو جماعت اسلامی کا کارکن بتایا گیا ہے، جو کہ سراسر غلط ہے۔
ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اخبار میں شائع ہونے والی خبر میں ملزم کی جماعت اسلامی سے وابستگی ظاہر کی گئی ہے جس کی جماعت اسلامی تردید کرتی ہے ۔ ندیم تحفہ نامی کسی شخص کا جماعت اسلامی سے تعلق نہیں۔
قیم جماعت اسلامی عبدالحنان خان کے مطابق جماعت اسلامی کا کوئی بھی کارکن کسی جرائم میں ملوث نہیں ۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن سیاست کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی امت کے توسط سے آئی جی سندھ سے بھی اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے کہ کس بنیاد پر پولیس نے ملزم کو جماعت اسلامی کے کارکن کے طور پر پیش کیا ۔