الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو
 الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو

انتخابات:الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ وخزانہ حکام کو طلب کرلیا

اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے وزارت داخلہ اور خزانہ کو کل (بروز جمعرات) دوپہر ساڑھے بارہ بجے بریفنگ کے لیے طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ  دونوں وزارتوں کے سیکریٹریز کو کل الیکشن کمیشن کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی، وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ کو الیکشن کی سیکورٹی کے لیے آرمی ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سے یہ بھی کہا جائے گا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔