میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں،فائل فوٹو
میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں،فائل فوٹو

جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف تحقیقاتی ادارے انکوائری کررہے ہیں،راناثنا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف تحقیقاتی ادارے انکوائری کررہے ہیں۔کوئی پیش رفت ہوئی توسامنے آجائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارہ ہی کرسکتا ہے کوئی سول اتھارٹی نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز  نے فیض حمید سے متعلق سوال پرجو کہا اسکےعلاوہ کوئی جواب نہیں بنتا، اگرفیض حمید ان چیزوں میں ملوث رہے تو ادارے اور ملک کےساتھ زیادتی کی۔

راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کے خلاف مختلف نوعیت کی تحقیقات چل رہی ہیں، فیض کے بھائیوں کیخلاف بھی مالی بےضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ فیض حمید کے بھائی اپنی ذاتی پوزیشن سے کچھ نہیں کرسکتے تھے، جو چیزیں سامنےآئی ہیں ان کےمطابق فیض خود زیادہ آپریٹ کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت عزیزصدیقی کوٹیکنیکل بنیادوں پرناک آؤٹ کردیاگیا، شوکت صدیقی کو بیان پراسلام آباد ہائیکورٹ سےہٹادیا گیا۔ چیف جسٹس بنانافیض حمید کا کہاں سے مینڈیٹ تھا؟ سپریم جوڈیشل کونسل کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات مثبت پیشرفت ہے، وزیرخزانہ اورآرمی چیف کاتاجروں سےملاقات کرنا ضروری تھا۔ تاجرحکومت کےساتھ چلیں تومعاشی استحکام میں آسانی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کی تخلیاں ریاست کومتاثرکریں تواداروں کومعاملات سلجھانے چاہئیں، آرمی چیف پہلے بھی کئی باراس بات کا اظہار کرچکےہیں، آرمی چیف کا سیاست میں مداخلت نہ کرنے کاعزم بہت پختہ ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک آدمی کی سوچ کی وجہ سےسیاست گندی ہوچکی ہے، گندی سیاست اب ریاست کوخطرے سے دوچار کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس فتنے کا بھی شاید یہی مقصد ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ یہ الیکشن ملک میں استحکام نہیں بلکہ افراتفری لائیں گے، یہ الیکشن ملک کو عدم استحکام اورمستقل بحران سےدوچارکرے گا تاہم انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں،اگر ہوئے تو حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں پورے ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہوں، اس صورتحال میں انتخابات ملک میں افراتفری کا باعث بنیں گے کیونکہ صوبائی اسمبلیوں کےالیکشن ہوئے تو قومی اسمبلی کا الیکشن فارغ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران ہروقت کوئی نہ کوئی تماشہ کرناچاہتاہے، عمران خان ملک میں عدم استحکام لاناچاہتاہے، عمران جوبھی کرنے کی کوشش کرتاہے بری طرح ناکام ہوتاہے