لاہور (امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کل (جمعرات کو) اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد کل اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ان کی ٹیم کی جانب سے سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد سینئر قیادت نے رائے دی کہ سکیورٹی خطرات ہیں کل اسلام آباد نہ جایا جائے۔