پشاور کوئٹہ میچ میں ریکارڈز کے ڈھیر لگ گئے

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ 8 کے 25 ویں میچ میں ریکارڈز کے ڈھیر لگ گئے
گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔
پشاور زلمی کے 241 رنز کے ہدف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا ہے۔
پی ایس ایل 8 کے 25ویں میچ 2 سنچریاں بنیں، ایسا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز کا ریکارڈ بھی بن گیا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں ہونیوالے اس میچ میں مجموعی طور پر 75 باؤنڈریز لگائی گئیں۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طو پر 54 چوکے اور 21 چھکے لگائے۔
اس سے قبل کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں جمیکا اور ٹرنبیگو نائیڈ رائیڈر کے میچ میں 73 باؤنڈریز لگی تھیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسن روئے نے ایک طرف پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی وہیں وہ انفرادی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
انگلش کرکٹر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پشاور زلمی کے خلاف 44 گیندوں پر سنچری مکمل کی، اس سے قبل ملتان سلطانز کے رئیلی روسو نے 43 گیندوں پر جبکہ لاہور قلندرز کے ہیروی بروکس نے 48 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
جیسن روئے نے اسی میچ میں کراچی کنگز کے کولن انگرام 2019 کا 127 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے 145رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
جیسن روے اپنی اس شاندار اننگز کی بدولت پی ایس ایل میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے ہیں۔