لاہور(اُمت نیوز) پولیس نے زمان پارک کے باہر کینال روڈ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے گرفتار کیے گئےکارکنوں کی فہرست کے مطابق زمان پارک کے باہر کینال روڈ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مجموعی طور پر 37 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق21 کارکنوں کو کینٹ ڈویژن پولیس نے جبکہ 16 کارکنوں کو سٹی ڈویژن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز زمان پارک لاہور میں پولیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔