اسلام آباد(اُمت نیوز)محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پی ٹی آئیکے رہنماؤں سابق وفاقی عامر کیانی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرکے شہریوں سے فراڈ کیا گیاہے، مقدمے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن کے مطابق نامزد ملزمان میں عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی شامل ہے جبکہ محکمہ مال کے دو پٹواریوں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ملزمان نے موضع ہتھیال میں غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے دھوکا کیا، ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس آر ڈی اے کا این او سی نہیں ہے۔