کراچی (اُمت نیوز) سندھ پولیس کی کراچی رینج کے 60 ہزار ملازمین کو میڈیکل انشورنس کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق کوریج فراہم کرنے کے لیے معروف اور تجربہ کار انشورنس کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پروکیورمنٹ کمیٹی ایس ایس پی مددگار 15 سندھ پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انشورنس پالیسی کی مدت ایک سال ہوگی۔
مراسلے کے مطابق میڈیکل انشورنس کنٹریکٹ کے حصول میں دلچسپی رکھنے والی کمپنی کے پاس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ قابل میعاد انشورنس لائسنس کا ہونا لازم ہے۔
پولیس ملازمین کی میڈیکل انشورنس کیلئے کمپنی کا فیصلہ 29 مارچ کو کیا جائے گا۔