شجاع آباد ( اُمت نیوز ) پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔