عمران کی گرفتاری کا خدشہ،پی ٹی آئی کارکنوں کوزمان پارک پہنچنے کی ہدایت

لاہور(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ‏حکومت مکمل بھوکھلا چکی ہے، عمران خان کی گرفتاری ملک کو بہت بڑے بحران میں دھکیل دے گی۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ لاہور اور گرد و نواح کے دوست زمان پارک پہنچیں، انشاء اللہ فتح عوام کی ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ آج سپر ہائی الرٹ ہے، اسے معمولی نہ لیں، تمام لاہوری جلد از جلد زمان پارک پہنچیں۔