ڈیرہ اسماعیل خان(امت نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈرائیور سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود گرہ مستان میں دہشت گردوں کی مردم شماری سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل گل فراز شہید جبکہ اے ایس آئی حیات اللہ ، کانسٹیبل آفتاب، کانسٹیبل محمد نعیم اور ڈرائیور صابر شدید زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان : شہید کانسٹیبل گل فراز کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی.
اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ pic.twitter.com/H555XMslIl
— KP Police (@KP_Police1) March 8, 2023
ترجمان کے مطابق فائرنگ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل گل فراز کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔