قلات، موبائل ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا، موبائل سروس منقطع

قلات(امت نیوز)قلات میں نیمرغ کے علاقے میں موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیاگیا، دھماکے سے موبائل ٹاور تباہ ہو گیا اور موبائل فون سروس منقطع ہو گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلات میں نیمرغ کے علاقے میں دہشتگردوں نے موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا،دھماکے سے موبائل ٹاور تباہ ہو گیا اورعلاقے میں موبائل سگنلز منقطع ہو گئے،

ذرائع کاکہناہے کہ نیمرغ کا علاقہ قلات شہر سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، لیویز نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے مزید تفتیش کررہی ہے۔