کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکو پرلگ گئے، ریٹ میں 4 روپے 38 پیسے اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر4 روپے 38 پیسے اضافے سے 283 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے اضافے سے 284 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔