لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کا حکم معطل کر دیا اور معاملہ فل بینچ کو بھجوا دیا اور کہا کہ 13مارچ کو معاملہ فل بینچ کے روبرو رکھا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کیخلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اب 13مارچ تک عمران خان کے بیانات اور تقاریر ٹی وی چینل پر نشر کیے جا سکیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے ریمارکس دیے کہ کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر اس طرح پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔یہ توآزادی اظہار رائے کیخلاف ہے۔
پیمرا کے وکیل نے اعتراض کیا کہ یہ معاملہ یہاں نہیں سنا جا سکتا ، فل بینچ نے سماعت کرنا ہے۔میری عدالت سے درخواست ہے کہ یہ دائرہ اختیار نہیں ۔