اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی،سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ،لہٰذا حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے ، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت13 مارچ ملتوی کردی ۔