کراچی: سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دیدی،اس وقت کورونا ایمرجنسی فنڈ اکاﺅنٹ میں 35 ملین روپے موجود ہیں ،کابینہ نے بقیہ رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر پرخرچ کرنے کی منظوری دیدی۔
بریفنگ کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3699 ملین روپے رقم آئی، کورونا فنڈز سے کل 32077.23 ملین خرچ کیے گئے جبکہ اس وقت اکاؤنٹ میں 35 ملین روپے سے زائد رقم موجود ہیں۔
کابینہ نے آئی ٹی سے منسوب 3 ہزار 264 آسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی جبکہ گریڈ 16 کے ملازمین کو 17 میں اپ گریڈ کر کیا گیا ہے، 3 پزار 264 ملازمین کی اپ گریڈیشن سے خزانے پر 243.706 ملین روپے کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔