سعودی انجینیئر پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا۔فائل فوٹو
سعودی انجینیئر پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا۔فائل فوٹو

گوانتاناموبے سے سعودی انجینئر21 سال بعد رہا

امریکا نے گوانتاناموبے سے 48 سالہ سعودی انجینئرغسان الشبری کو رہا کردیا جسے ان کے ملک سعودی عرب بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے گوانتاناموبے سے ایک اور اسیر کو رہا کردیا جس کے بعد بدنام زمانہ جیل میں قیدیوں کی تعداد 31 رہ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانیت سوز مظالم اور جانوروں سے بدتر سلوک کرنے کے لیے مشہور امریکی جیل گوانتاناموبے کے ایک اور قیدی کو 21 سال بعد رہائی مل گئی۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ رہائی پانے والے 48 سالہ سعودی انجینئر غسان الشبری ہیں جسے ان کے ملک سعودی عرب بھیج دیا گیا ہے۔

واضع رہے امریکی جیل میں 21 سال تک جبر و تشدد برداشت کرنے والے سعودی انجینیئر پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا۔