کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔