اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فیصلے کے بعد احتجاج پرعمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فیصلے کے بعد احتجاج پر عمران خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نےعمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کردی ۔