21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، فائل فوٹو
21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، فائل فوٹو

جب سے بیساکھیاں گئی ہیں، عقل ٹھکانے نہیں آ رہی ،مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ ایک شخص کھلےعام انتشار پھیلا رہاہے، دندناتے پھر رہاہے ، کیا میں غلط بات کرتی ہوں کہ پہلے احتساب ہو گا پھر انتخاب ہو گا ۔

مریم نوازنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہر جگہ کھڑا ہو گیا ،ا نتخاب میں عوام کا پیسہ لگتا ہے ،دس نشستوں پر کھڑا ہوجاتاہے اور پھر ایک رکھ کر باقی چھوڑ دیتا ہے، یہ تضاد نہیں منشیات زدہ انسان کے فیصلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہوا تو میرا دل خون کے آنسو رویا ، یہ شخص گھر میں چھپ کر بیٹھا رہا ، نوزشریف نے کبھی اپنے کارکنوں اور یوتھ کو اپنی شیلڈ نہیں بنایا ، یہ ہوتا ہے شیراورگیدڑ میں فرق ، کارکنان ہر جگہ آ جاتے ہیں، خود وہ پہنچتے نہیں ۔ نوجوان کے والد کو تعزیت کیلیے زمان پارک بلایا جیسے ان کا ملازم ہو۔

مریم نوازکا کہناتھا کہ جب سے بیساکھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آ رہی ، کیا ملک میں نوجوانوں کے فیصلے چلیں گے یا بیساکھیوں کے ، انہیں الیکشن کا بڑا شوق اترا ہواہے ، ملک میں اہل قیادت ہو گی تو آگے بڑھے گا ۔

مریم نواز نے کہا کہ 55 ارب جیب میں ڈال لیے اور کابینہ کو بتایا بھی نہیں ، سوٹ کیسوں میں پیسے لے جانا منی لانڈرنگ نہیں، توشہ خانہ میں چوریاں کرکے اسے چھپایا گیا ، ایک شخص ملک میں فساد اور انتشار پھیلا رہاہے ۔عمران خان نے ملک کے پیسوں کو اپنا سمجھ رکھا ہے ، مجھے نانی کہنے والا نوازشریف کی عمرکاہے ، اچھے فیصلے کیے ہوتے تو آج نانا دادا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کو راتوں رات فرار کر دیا ۔آپ کو سیاست پیاری ہے،آپ بیٹی کے مجرم ہیں، بیٹی کا نام نہیں لے سکتے،عمرا ن خان نے اپنی بیٹی کے بارے میں جھوٹ بولا ہے ۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ کبھی کہتے ہیں ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے اور کبھی ایسی بیماری کا نام لیتے ہیں جو میں لے بھی نہیں سکتی، کورٹ کیلئے بیمار اور ریلی کیلیے تیار، جان کا خطرہ کورٹ میں ہوتاہے یا ریلی میں۔

انہوں نے کہاکہ قاسم ، سلمان کی زندگی کی قیمت ہے لیکن میرے پولیس والوں کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں، پولیس کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے گئے ، کون سا لیڈر ہے جو گھر میں ھپ کو بیٹھتا ہے، اپنے بچے لندن میں محفوظ بیٹھائے ہوئے ہیں اور خود گھر میں چھپ کر بیٹھاہے، کارکنوں کو آگے کر دیا۔