انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا، فائل فوٹو
انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا، فائل فوٹو

انتخابات: الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے 10 ارب روپے مانگ لئے

اسلام آباد(امت نیوز) الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے 10 ارب روپے مانگ لیے۔جواب میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ حکومت کے پاس تو روز مرہ اخراجات پورے کرنے کے پیسے نہیں ہیں

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کیلئے نظر ثانی بجٹ وزارت خزانہ کے سامنے رکھ دیا اور دونوں صوبوں میں انتخابات کے انعقاد کے لئے فی الفور 10 ارب روپے کا مطالبہ کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور کے پی میں انتخابات کا کل تخمینہ 15 ارب روپے ہے۔ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات مؤخر ہونے سے انتخابی اخراجات کم ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری خزانہ سے کہا کہ عام انتخابات کیلئے نظر ثانی بجٹ کے تحت فنڈز فراہم کیے جائیں، انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی آپ کی آئینی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

سیکرٹری خزانہ نے جواب دیا کہ حکومت کے پاس روزمرہ اخراجات پورا کرنے کے پیسے نہیں، میں الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ حکومت کے سامنے رکھوں گا،فیصلے سے جلد آگاہ کروں گا