واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے پاکستان میں سیاسی کشیدگی پر سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم لاہور میں جھڑپوں کے بارے میں آگاہ ہیں اور ہم سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں ہفتی وار پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو ہی اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان اس کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ اصلاحات کو مکمل کرنے کا عمل جاری رکھے۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ اصلاحات لانے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے لیکن سرمایہ کاری سے زیادہ اہمیت ٹیکنالوجیز کی ہیں، انتظامی نظام میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری آتی ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم لاہور میں جھڑپوں کے بارے میں آگاہ ہیں اور سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جو لوگ گزشتہ روز پرتشدد واقعات میں زخمی ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔