Refugees from Ukraine cross the border into Poland, crisis related to the war in Ukraine, in Medyka, Polish-Ukrainian bordercross, Poland on March 2, 2022.

40لاکھ یوکرینی شہریوں کو جنگ کے خاتمے تک یورپ میں قیام کی اجازت

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)جنگ سے متاثرہ یوکرین کے لاکھوں شہریوں کو روسی جنگ کے خاتمے تک یورپ میں قیام کی اجازت مل گئی

یورپی یونین نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے تک یوکرین کے 40 لاکھ سے زائد یوکرینی شہری یورپ میں مزید قیام کر سکتے ہیں۔

یہ بات یورپی یونین نے جنگ کے باعث یوکرینی شہریوں کو اپنے ہاں عارضی پناہ دینے کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد اس سال کی اجازت دینے کے حوالے سے نئے عارضی پناہ کے ڈائریکٹیو کے اجرا کے موقع پر کہی۔

اس نئے ڈائریکٹیو کے تحت یوکرینی شہریوں کا نہ صرف یورپ میں قیام قانونی ہوگا بلکہ وہ یہاں کام بھی کر سکیں گے

اس دوران ان کے بچے یورپی ممالک کے اسکولوں میں مفت تعلیم پائیں گے اور انہیں صحت کی سہولیات تک آسان رسائی بھی میسر ہوگی۔

یورپ نے اپنے باہمی اتحاد کے ذریعے روسی جارحیت کے جواب میں اپنے گھروں سے نکلنے والوں کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسی لیے 4 مارچ 2022 کو عارضی پناہ کا پورا میکنزم بنایا گیا، جس میں 2023 کےلیے ایک سال کی توسیع کی گئی۔