اسلام آباد(امت نیوز) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہاہےکہ چیف جسٹس ہماری ریڈ لائن ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔
ان کہنا تھا کہ ریڈ لائن کراس کی گئی تو وکلا کیا کریں گے یہ وقت بتائے گا، سنہ 2007 والی تحریک شروع ہوگی یا کچھ اور یہ سب وقت پر سامنے آجائے گا، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا سب پر لازم ہے۔
سینئر قانون دان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو نہ مانا گیا تو توہین عدالت ہوگی
گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت پراعتزازاحسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن کی شہادت کیمرے کے سامنے ہوئی، ویڈیوز میں پولیس اہلکاروں کو بچے کو ڈنڈے مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو فوری گرفتار ہونا چاہیے۔