نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت کا مطالبہ کردیا ۔ کہا کہ لاہور واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو مکمل طور پر انصاف ملنا چاہیے
یواین نیوزویب سائٹ کے مطابق روزانہ کی پریس بریفنگ میں سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں لاہور میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج کے حق میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے۔
ڈپٹی ترجمان نے کہا دنیا بھر میں لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے اور سیکیورٹی فورسز کو ایسے احتجاج کو نہیں روکنا چاہیے، لاہور واقعہ میں ہلاکت کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، اور واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو مکمل طور پر انصاف ملنا چاہیے۔
ڈپٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ جو صورتحال لاہور میں پیدا ہوئی ایسی صورتحال کے دوران اقوام متحدہ سیکیورٹی اداروں سے آخری حد تک تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے