کراچی ( اُمت نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابی عمل کو مکمل نہ کر نے، ملتوی شدہ 11نشستوں پر انتخابی شیڈول کے تاحال اعلان نہ کرنے اور مکمل نتائج میں مسلسل تاخیر اور اہل کراچی کو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور میئر سے محروم رکھنے کے خلاف جمعہ 10مارچ کو شام 04بجے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ دھرنے کی مزید تفصیلات اور جماعت اسلامی کے لائحہ عمل کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن آج (جمعہ) صبح10:30بجے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کریں گے۔