میک اپ سمیت کئی درآمدی اشیا 25 فیصد ٹیکس کی زد میں آ گئیں

 

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایف بی آر نے سیکڑوں لگژری آٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کےمطابق امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، میک اپ سامان، امپورٹڈ لپ اسٹک، فیس پاؤڈر، بالوں کیلئے رولر اور ڈرائرز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کردی گئی ہے۔اسی طرح پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ برانڈڈ شوز ، امپورٹڈ برانڈ کے پرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن، امپورٹڈ برانڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ اور اسپیکرز، امپورٹڈ دروازوں اور کھڑکیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امپورٹڈ لگژری برتن، امپورٹڈ باتھ فٹنگز، ٹائلز، سینیٹری سامان، امپورٹڈ فانونس اور فینسی لائٹس پر بھی سیلزٹیکس 25 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ امپورٹڈ اور مقامی طور پر تیار ہونے والی 1400 سی سی گاڑیوں پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔