9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو
9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو

بلوچستان ہائیکورٹ نےعمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دو ہفتے کیلیے معطل کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیرالدین کاکڑ نے درخواست کی سماعت کی، آئی جی بلوچستان ، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ عمران خان کے خلاف  مقدمہ درج کرانے والے خلیل کاکڑ کو بھی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں مقدمے کے اندراج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان کے خلاف مقدمے کے اخراج کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست جمع کروادی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بجلی روڈ کوئٹہ میں درج مقدمہ خارج کیا جائے۔