کوئٹہ: سانحہ بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے مقدمے میں سردار عبد الرحمن کھیتران کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
ارکھان کی مقامی عدالت میں سردار کھیتران کے خلاف 3 افراد کے قتل کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم سردارعبدالرحمان کھیتران کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
معاملے پر ایڈووکیٹ منظور رحمانی کا کہنا تھا کہ سردار کھیتران پر گواہان کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، ان کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہونے پر ضمانت منظور کی گئی۔