لکی مروت: دلہے کے گھر والوں نے دعوت ولیمہ میں دعوت کی بجائے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے غربا میں آٹا، گھی، چاول اور چینی سے بھرے 600 راشن بیگ تقسیم کر دیے۔ مستحقین دلہا اور دلہن کو جھولیاں پھیلا کر دعائیں دیتے رہے۔
یہ انوکھا ولیمہ لکی مروت میں منعقد کیا گیا، سرائے نورنگ میں امیر رشتے داروں کو دعوت میں کھانا کھلانے کی بجائے غربا کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت کو بلایا گیا جنہوں نے مستحقین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔