میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، فائل فوٹو
میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، فائل فوٹو

صدر مملکت کی نااہلی کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بینچ کا حصہ ہوں گی۔

درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جس کی درخواست کے لیے مقرر کی گئی۔

واضح رہے کہ ظہور مہدی نامی شہری نے صدر کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں صدر مملکت کو کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔