شمالی وزیرستان( اُمت نیوز)شمالی و جنوبی وزیرستان اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے آپریشنزکئے ہیں۔
آپریشنز دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشنز دہشت گردوںاور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اورایمونیشن برآمدہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے سکیورٹی فورسزکی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کو سراہااوردہشتگردی کے خاتمے کےلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔