لاہور(اُمت نیوز) گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن بلال کے والد لیاقت علی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ، آئی جی اور ڈی آئی جی کو ملوث نہیں کرنا چاہتا ہوں۔
ایف آئی آر کیلئے درخواست ٹینشن میں لکھی تھی، مجھے کسی نے اغوا کیا نہ پولیس نے تھریٹ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں لیاقت علی کا کہنا تھاکہ میں عینی شاہد نہیں ہوں، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ڈی آئی جی کو ملوث نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہاکہ تشدد میں ملوث افراد کو پکڑیں، ہوسکتا میں معاف کر دوں لیکن اصل ذمہ داروں کو سامنے لے کر آئیں۔جب تفتیش کیلئے بلائیں گے جاؤں گا۔
ان کا کہنا تھاکہ بلال نے بھائی کو فون کیا، پکڑا گیا ہوں، امی ابو کو بتا دو پھر اطلاع ملی وہ جاں بحق ہوگیا ہے۔